امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک

فلوریڈا : امریکی ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنےو الے حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ 19 سالہ نکولس کروز اسکول کا سابق طالبعلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے ہائی سکول کا 19سالہ بھگوڑا طالب علم نکولس کروز سکول سے نکالے جانے پر مشتعل ہو گیا۔اسلحے سمیت سکول کی عمارت میں داخل ہوکر پہلے فائر الارم بجایا  بعد فائرنگ شروع کر دی ۔واقعے میں کئی طالب علم اور عملے کے افراد گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق اسکول میں 3ہزار 208 بچے ،129 اساتذہ اسوقت موجودتھے ۔


اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر طلباء کو اسکول سے نکالا۔

واقعے پر امریکی صدر نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دعائیں متاثرہ بچوں اور خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔