پی ایس ایل تھری کیلئے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی

پی ایس ایل تھری کیلئے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی

لاہور:پاکستان سپر لیگ تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے لاہور قلندرز دبئی  پہنچ گئی ہے ۔۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہونے جارہا ہے جس میں شرکت کے لئے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور قلندرز کے کھلاڑی غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے دبئی پہنچے۔

ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے شیڈول کےمطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔