متحدہ عرب امارات نے وزن کم کرنے کیلئے انعامی اسکیم متعارف کروا دی

 متحدہ عرب امارات نے وزن کم کرنے کیلئے انعامی اسکیم متعارف کروا دی

ابو ظہبی: مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ فنانشنل نیٹ ورک (MENAFN) کی رپورٹ کے مطابق اس اسکیم کا اعلان متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے اشتراک سے راس الخیمہ اسپتال نے کیا جس کے تحت فی کلو وزن کم کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔

اسکیم کے تحت وزن کم کرنے والے شہریوں کو فی کلو وزن کم کرنے پر 500 درہم یعنی 15 ہزار پاکستانی روپے تک کا انعام دیا جائے گا۔ اس اسکیم کا نام آر اے کے بگسٹ ویٹ لوزر چیلنج رکھا گیا ہے جس کا آغاز رواں ماہ 17 فروری سے کیا جائے گا جب کہ اسکیم 28 اپریل تک جاری رہے گی۔

وزن کم کرنے کی یہ انوکھی اسکیم راس الخیمہ کے تمام شہریوں کے لیے متعارف کی گئی ہے جس میں 18 برس سے زائد عمر کے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک 70 فیصد مرد حضرات جب کہ 67 فیصد خواتین موٹاپے کا شکار ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں