یو این عملے نے خواتین اور بچوں کو زیادتیوں کا نشانہ بنایا، سابق اہلکار کا دعویٰ

یو این عملے نے خواتین اور بچوں کو زیادتیوں کا نشانہ بنایا، سابق اہلکار کا دعویٰ

لندن: اقوام متحدہ میں جنسی زیادتیوں کا سنگین اسکینڈل سامنے آ گیا۔ ایک سابق اہلکار نے یو این عملے اور امدادی کارکنوں پر متاثرین سے زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سابق اہلکار انڈریو مک لیوڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں دنیا بھر میں یو این عملے کے ہاتھوں زیادتی کے 60 ہزار واقعات ہوئے جس میں کمزور خواتین اور بچوں کو امداد کی آڑ میں زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

اہلکار کا بتانا تھا کہ بچوں سے جنسی رغبت رکھنے والے 3 ہزار سے زائد افراد اقوام متحدہ کے مختلف اداروں اور ایجنیسیوں میں کام کر رہے ہیں۔

انڈریو کا کہنا تھا کہ یونیسیف کی ٹی شرٹ پہنی ہو تو کچھ بھی کریں کوئی نہیں پوچھتا۔ ان انکشافات پر مبنی ڈوزیئر گزشتہ سال برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی امداد کو بھی فراہم کیا گیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں