اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا

اسحاق ڈار نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اقدام کو چیلنج کر دیا

لاہور: اسحاق ڈار نے سینیٹ کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے اپیل لاہور ہائیکورٹ اپیلیٹ ٹربیونل میں دائر کی گئی۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ سابق وزیر خزانہ کے وکلاء اور تحریک انصاف کے وکلاء کی بحث کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا۔

الیکشن کمیشن میں جرح کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ اسحاق ڈار نے انتخابی اخراجات کے لئے 2 نشستوں پر ایک ہی بینک اکاؤنٹ دیا۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں