میک اپ و سوشل میڈیا نے پریا پرکاش کو اسٹار بنایا، بھارتی میڈیا

میک اپ و سوشل میڈیا نے پریا پرکاش کو اسٹار بنایا، بھارتی میڈیا

نئی دہلی: سوشل میڈیا اسٹار ملیالم فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ پریا پرکاش واریئر کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ گزشتہ 4 روز سے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک لڑکی اور لڑکا آنکھوں ہی آنکھوں میں باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔

آنکھوں کے اشاروں سے بات کرنے کا یہ انداز سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوا کہ ویڈیو میں موجود لڑکی محض چند گھنٹوں میں دنیا کی مقبول ترین لڑکی بن گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی 18 سالہ لڑکی پریا پرکاش واریئر کا تعلق کیرالہ سے ہے اور ان کے ساتھ موجود لڑکا روشن عبدالروف ہے۔

دونوں طالبعلم ہونے کے ساتھ اداکار بھی ہیں اور یہ ویڈیو ان دونوں کی پہلی ملیالم فلم ”اورو آدار لو“کی ہے۔ پریا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد ویڈیو وائرل ہونے سے قبل صرف 5000 تھی لیکن 4 دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر 3.2 ملین ہو چکی ہے۔ حقیقی پریا ویڈیو میں نظرآنے والی پریا سے بہت مختلف ہے۔

پریا پرکاش کی بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں پریا بالکل ایک عام سی لڑکی نظر آ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ پریا پرکاش اور روشن عبدالروف کی وائرل ہونے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 24 گھنٹوں کے دوران 1 ملین لوگوں نے دیکھا اور 50 ہزار سے زائد لوگوں نے لائک کیا جو اپنےاپ میں ایک اعزاز ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں