معروف فوک گلوکار راشد علی انتقال کر گئے

معروف فوک گلوکار راشد علی انتقال کر گئے


لاہور:مشہورزمانہ گیت’’اچے اچے محل تیرے ‘‘سے ملک گیرشہرت حاصل کرنے والے فوک گلوکار راشدعلی واربرٹن حرکت قلب بندہونے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں میں ادا کی جائے گی۔

ان کی اچانک موت پسر شاعروں ،گلوکاروں ایم اے تبسم،خادم وسائی پوری،ملک آصف شہزاد،افی جان ،صداقت علی رانا،رمضان کنگن پوری،عمران پروانہ،ارشاداحمدانصاری،طارق خوشحال نوشہروی،بابرخیالی سرگودھوی ودیگرنے ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔