'کسی بھی واقعے کے بعد پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے'

'کسی بھی واقعے کے بعد پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے'

اسلام آباد: ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ کسی بھی واقعے کے بعد پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، ماضی میں بھی بھارت خود اپنے ملک میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرکے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ سنجوان پر حملے کے بھارتی پولیس اور دفاعی حکام کے الزامات مسترد کرتے ہیں۔ تحقیقات کے بغیر الزام لگانا افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ ہے اس طرح کے الزامات تناؤ میں بڑھاوے کا مؤجب بنتے ہیں اور پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرِخ ارجہ خواجہ آصف تیونسی ہم منصب کی دعوت پر تیونس کا دورہ کر رہے ہیں جس کا مقصد باہمی تعلقات کا فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔ روس میں طیارہ حادثے کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے پر دلی افسوس ہے جبکہ پاکستانی حکومت اور عوام روسی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں