سندھ حکومت کا صوبے میں 6 ہزار جونیئر سکول ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا صوبے میں 6 ہزار جونیئر سکول ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ


کراچی:سندھ میں دس نئے انگلش میڈیم سکول اور چھ ہزار جونیئر سکول ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس میں 6 ہزار جے ایس ٹی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ضروری ہے ارلی چائلڈہوڈ کی تعلیم کے قوانین بنائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے اپریل میں 10 انگریزی میڈیم سکول شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا،جو کیمبرج سطح کے ہوں گے اور حکومت خود بچوں کی فیس ادا کرے گی۔

ان سکولوں کی ابتدا سکھر، بے نظیر آباد و دیگر شہروں سے کی گئی ہے اورسکول عمارتیں مکمل ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں ان سکولوں کو پرائیویٹ انتظامیہ چلائے جس کے لئے اشتہار دیں گے۔