لودھراں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا:وزیراعلیٰ پنجاب

لودھراں :وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے بورے والا میں زرعی یونیورسٹی بنائیں گے ، لودھراں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پیر اقبال شاہ کو بغیر ہیلی کاپٹر کامیابی سے نواز دیا ۔

انھوں نے کہا کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے ، دریائے ستلج پر پل بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔