یمنی امام کی روح سجدے کی حالت میں پرواز کرگئی

یمنی امام کی روح سجدے کی حالت میں پرواز کرگئی

ریاض: سعودی عرب میں مقیم 55سالہ یمنی امام عبدو غندل کی روح سجدے کی حالت میں پرواز کر گئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی شہری گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض کی الغرابی مسجد میں تاخیر سے آنے والوں کو عصر کی نماز پڑھاناشروع کی۔ تیسری رکعت کے سجدے کے بعد اٹھ نہ سکے۔ نمازیوں نے امام کوکھنکھار کر خبردار کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں پتہ چلا کہ پیش امام کی روح سجدے کی حالت میں ہی پرواز کرچکی ہے۔

مرحوم کے جاننے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک عام مزدور تھا البتہ اپنی رشتہ دار یتیم لڑکیوں کی کفالت کا بے حد خیال رکھتا تھا۔