نوازشریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، سعد رفیق

نوازشریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، سعد رفیق

اسلام آباد : : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پارٹی کے پانچ سے چھ سینئررہنماو¿ں نے موٹروے سے جانے کا مشورہ دیا۔ نوازشریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔ لاہورکیلئے جی ٹی روڈ سے جانے کابیان کسی ایک شخص سے منسوب کرنامناسب نہیں۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئی ذی شعور انسان تحریک انصاف میں نہیں جائے گا۔چوہدری نثارپرانے سیاستدان ہیں وہ ایسا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور چوہدری نثار کامعاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ نوازشریف نے چوہدری نثار سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔لاہورکیلئے جی روڈ سے جانے کابیان کسی ایک شخص سے منسوب کرنامناسب نہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جی ٹی روڈ سے لاہورجانے کامشورہ سب سے پہلے میں نے دیاتھا۔پارٹی کے پانچ سے چھ سینئررہنماوں نے موٹروے سے جانے کامشورہ دیا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوبراستہ موٹروے لاہورجانے کامشورہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیاگیا۔ریلی کے دوران ایک دومقامات پرخطرات کاسامنا بھی رہا۔