بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر میں سکول بس پر فائرنگ ، ڈرائیور شہید

بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر میں سکول بس پر فائرنگ ، ڈرائیور شہید
کیپشن: LOC buttle sector indian army driver kill بھارتی فوج ایل او سی پر فائرنگ

راولپنڈی : بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر میں سکول بس پر فائرنگ ، بس ڈرائیور شہید ہو گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت جنیوا کنونشن اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بزدل بھارتی فوج کی ایل او سی بٹل سیکٹر پر سکول بس پر فائرنگ سے ڈرائیور شہید ہو گیا ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت مسلسل جنیوا کنونشن اور فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔