بیرون ملک قائم نادرا سینٹرز لوگوں کو نوازنے کیلئے بنائے گئے ہیں:چیف جسٹس

بیرون ملک قائم نادرا سینٹرز لوگوں کو نوازنے کیلئے بنائے گئے ہیں:چیف جسٹس
کیپشن: supreme court attorney general سپریم کورٹ اٹارنی جنرل

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی مد میں زائد وصولیوں کے خلاف کیس کی سماعت ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بیرون ملک قائم نادرا سنٹرز کو بند کیا جائے ، صرف نوازنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں تارکین وطن سے شناختی کارڈ کی مد میں زائد وصولیوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بیرون ملک قائم نادرا سنٹرز کو بند کیا جائے ، صرف نوازنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔

حکومتی عہدیدارنے کہا کہ تارکین وطن سے ہمیں 5ہزار روپے ہمیں فی کارڈ ریوینیو وصول ہو رہا ہے ، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو شناختی کارڈ کی مد میں زیادہ پیسے بھرنا پڑ رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیر داخلہ اس وقت کہاں ہیں ، سپریم کورٹ سے وعدہ کیا ہوا ہے ، تارکین وطن کو ووٹ کا حق دیں گے ، بیرون مملک میں قائم نادرا کے سینٹرز بند کروا دیں گے۔

اپنے لوگوں کو نوازنے کے لیے بیرون مملک میں نادرا سینٹرز بناِئے ہوئے ہیں ، اب تمام نظام آن لائن ہو چکا ہے ، بیرون مملک میں قائم نادرا سینٹرز کو بند کرنے سے بچت ہوگی۔

تارکین وطن پاکستان میں زر مبادلہ بھیجتے ہیں ، حکومت نے تارکین وطن کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے ، کیا حکومت کو تارکین وطن کے لیے کوئی دلچسپی ہے؟ چیف جسٹس ، تارکین وطن کے دل پاکستانیوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔

عدالت نے بتایا کہ نادرا کی طرف سے پرپوزل تیار کیا گیا ، سیکٹری داخلہ سے وضاحت طلب کر لی گئی ، وزیر داخلہ خود معاملے کو دیکھیں ، کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی۔