عامر خان نے اپنی پہلی محبت کی داستان دنیا کو بتا دی

عامر خان نے اپنی پہلی محبت کی داستان دنیا کو بتا دی

ممبئی : بالی ووڈ کے مسٹر پروفیکشنسٹ اداکار عامر خان نے کہا کہ مجھے 10 سال کی عمر میں پہلی بار محبت ہوئی لیکن میں اپنی محبت کا اظہار نہ کر سکا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے کہا کہ مجھے پہلی بار محبت اس وقت ہوئی جب جب میں 10 سال کا تھا اور یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں ،تب میں 40 سے 45 بچوں پر مشتمل ٹینس کی کوچنگ کلاسز میں تھا جہاں ایک لڑکی سے مجھے پہلی بار محبت ہو ئی لیکن اس سے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی، میں اسے متاثر کرنا چاہتا تھا ، میں نے ٹینس کی بہت زیادہ پریکٹس کی کیونکہ میںکلاسز میں سب سے پہلے آتا اور آخر میں جاتا تھا لیکن پھر اس کی فیملی نے شہر چھوڑ دیا اور وہ محبت بے سود رہی۔