وزیراعظم کی ایل او سی پر بھارتی فوج کی سکول وین پر فائرنگ کی شدید مذمت

وزیراعظم کی ایل او سی پر بھارتی فوج کی سکول وین پر فائرنگ کی شدید مذمت
کیپشن: prime minister shahid khaqan abbasi loc firing وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل او سی فائرنگ

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھارتی فوج کی جانب سے سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت ، ڈرائیور کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بزدل بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سکول وین پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انھوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی وین پر فائرنگ قابل افسوس اور گھنائونا فعل ہے ، شہید ڈرائیور کے اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔