حسن علی انجری کا شکار ، تشویشناک خبر سامنے آگئی

حسن علی انجری کا شکار ، تشویشناک خبر سامنے آگئی

لاہور: قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر حسن علی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ تھری کے ابتدائی میچز کے دوران ایکشن میں نہیں ہوں گے۔
حسن علی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آخری ٹی ٹوینٹی سے قبل زخمی ہوگئے تھے اور اب تک مکمل ریکوور نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ پاکستان سپر لیگ کے تین سے چار میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ان کے کوور کے طور پر پشاور زلمی نے ٹیم میں عمید آصف کو شامل کرلیا ہے۔
دوسری جانب پشاور نے سپلیمنٹری ویسٹ انڈیز کے ایوین لوئیس کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے۔لوئیس ورلڈ کپ کوالیفائیرز میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ مصروفیات کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کیلئے دستیاب نہیں تھے۔ان کی جگہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹسمین رکی ویسلیز کو پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔