سعودی عرب میں 18فیصد چھوٹے اداروں کی مالک خواتین

سعودی عرب میں 18فیصد چھوٹے اداروں کی مالک خواتین

ریاض: سعودی تجارتی اتھارٹی نے کہا ہے  کہ مملکت بھر  میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے  5 لاکھ 14ہزار  ادارے سعودی خواتین چلا رہی ہیں جو  کل اداروں کا  18 فیصد  ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مملکت بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے 5 لاکھ 14ہزار ادارے سعودی خواتین چلا رہی ہیں  جبکہ  سب سے زیادہ تجارتی سرگرمیاں قصیم ریجن میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ نجران کا نمبردوسرا اور حائل کا تیسرا ہے۔

چھوٹے اوردرمیانے درجے کے اداروں پر 500 ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں میں 65 لاکھ غیر ملکی کام کررہے ہیں۔ مجموعی طور پر 10لاکھ سعودی شہری ان اداروں سے وابسطہ  ہیں۔

سعودی عرب کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تجارتی اداروں کی اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی 900 نئے اداروں کے قیام کا اعلان کیا جائے گا۔