بزدل بھارتی فوج نے سکول وین کو سنائپر گن سے نشانہ بنایا:وزیراعظم آزاد کشمیر

بزدل بھارتی فوج نے سکول وین کو سنائپر گن سے نشانہ بنایا:وزیراعظم آزاد کشمیر
کیپشن: PM azad kashmir farooq haidr وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ بزدل بھارتی فوج نے سکول وین کو سنائپر گن سے نشانہ بنایا ہے ، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بھارت کو وطیرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بزدل بھارتی فوج نے سکول وین کو سنائپر گن سے نشانہ بنایا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک فوج اس بزدل حرکت کا بھرپور جواب دے ، ہمیں دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھانا ہے ۔