ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 18 پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے 18 پاکستانیوں کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

سیالکوٹ: جعلی ویزوں کی وجہ سے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے اٹھارہ پاکستانیوں کو سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیا ہے۔

علی رضا سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ پاکستانی انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر یورپ جانے کیلئے ترکی جارہے تھے جنہیں ترکی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیااور جعلی ویزوں و کاغذات کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کردیا گیا جو کہ ترکی سے براستہ شارجہ فلائٹ نمبر جی 951پر سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے توانہیں ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرلیااور انسانی اسمگلروں کی تفصیلات حاصل کرکے انہیں گرفتار کرنے کیلئے گرفتار پاکستانیوں کو تفتیش کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیا ۔

ایک ماہ کے دوران ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر براستہ شارجہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے پر گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد بڑھ کر چار سو سے زائد ہوگئی ہے، ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلروں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری ہیں تاہم پاکستانی شہری بھی یورپ جانے کیلئے غیر قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے نہ دیں وگرنہ سخت قانونی کاروائی ہو  گی۔