مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 44 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکا، 44 بھارتی فوجی ہلاک
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

سری نگر : مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کار بم دھماکے میں 44 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی بس پر کار بم دھماکا ضلع پلوامہ میں سری نگر جموں ہائی وے پر لٹھ پورا کے مقام پر ہوا۔

009c5a55481260445430c79fdbeae397

بھارتی پولیس حکام کے مطابق کار میں سوار حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سی آر پی ایف کی بس سے ٹکرائی اور پھر اسے دھماکے سے تباہ کر دیا۔

حکام کے مطابق دھماکے میں 44 سی آر پی ایف اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، زخمیوں کو بھارتی فوج کے 92 بیس  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔