علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع

علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع
کیپشن: پی ٹی آئی رہنما کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے عبدالعلیم خان کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

وکیل علیم خان نے کہا نیب نے گرفتار آف شور کمپنیز میں کیا تحقیقات اثاثہ جات میں ہو رہی ہیں اور نیب پھر جسمانی ریمانڈ لینے آ گیا۔ عدالت نیب کی استدعا مسترد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دے۔ علیم خان نے 7 مارچ 2018 کو ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا تھا۔

نیب تفتیشی نے کہا 30 ملین درہم کی پاکستان سے دبئی منتقلی کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ جس پر وکیل علیم خان نے کہا یہ پیسے علیم خان کی والدہ کے اکاؤنٹس سے گئے۔ علیم خان نے کہا نیب کے نوٹس میں مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا گیا لیکن میرے اثاثے ڈکلیئر ہیں یہ نیب نے پاناما سے نہیں لیے۔