حملے بھارتی مظالم کے ستائے ہوئے مقامی لوگ کر رہے ہیں،پاکستان کو الزام نہ دیں:فاروق عبداللہ

حملے بھارتی مظالم کے ستائے ہوئے مقامی لوگ کر رہے ہیں،پاکستان کو الزام نہ دیں:فاروق عبداللہ
کیپشن: Image by JKNC ‏ twitter

سرینگر:گزشتہ روز کار بم دھماکے میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد میں ہلاکت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کو الزام نہ دیں، حملے بھارتی مظالم کے ستائے ہوئے مقامی لوگ کر رہے ہیں۔ جب تک بات چیت کا راستہ اختیار نہیں کیا جاتا، یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق فاروق عبد اللہ نے کہا کہ پاکستان کو الزام نہ دیں، یہ سب مقامی نوجوان کر رہے ہیں جو بھارتی مظالم سے تنگ آگئے ہیں جبکہ خود بھارتی شہریوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا، سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صارف کا کہنا تھا کہ جب بھارت کشمیری خواتین کی بے حرمتی کرے گا، معصوم لوگوں کو قتل کرے گا، بچوں کو اندھا کرے گا تو اس کا جواب بھی ایسا ہی آئے گا، یہ دہشت گرد حملہ نہیں بلکہ اس کا ردعمل ہے جو بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرتا آرہا ہے۔

ایک کشمیری نوجوان نے ٹویٹ کیا کہ کالعدم جیش محمد کا اس حملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، مودی سرکار کا یہ واویلا کشمیری نوجوانوں کی جدوجہد دبانے کی ناکام کوشش ہے۔