سانحہ ساہیوال، ذیشان کے بھائی کا بیان قلمبند کرنیکا فیصلہ

سانحہ ساہیوال، ذیشان کے بھائی کا بیان قلمبند کرنیکا فیصلہ
کیپشن: جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: جے آئی ٹی نے سانحہ ساہیوال کے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام اور گواہان کے بیان قلمبند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اب خلیل کے بھائی جلیل کے ساتھ ساتھ جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت دیگر گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

جے آئی ٹی نے مقتول ذیشان کے بھائی احتشام کو طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال سے متعلق مقتول ذیشان کے بھائی احتشام دیگر گواہان کو لیکر آج دوپہر 2 بجے پولیس کلب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اور تمام افراد کے بیانات قلمبند ہوں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز چیف جسٹس سردار شمیم خان نے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر مقتول ذیشان کے بھائی احتشام سمیت دیگر افراد کے بطور گواہان بیانات قلمبند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔