سعودی عرب نے نیا پاکستان منصوبے میں اربوں روپے سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا

سعودی عرب نے نیا پاکستان منصوبے میں اربوں روپے سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 5 ایم یوز پر سائن متوقع ہیں ۔کئی منصوبوں کی یاداشت پر دستخط ہونے اور سعودی عرب کی جانبسے بھاری امداد ملنے کا امکان ہے ۔سعودی عرب نے موجودہ حکومت پاکستان کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں اربوں کی سرمایہ کاری کرنے  کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے ۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے حکام کے درمیان پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ پر ایم اویو پر دستخط کیے جائیں گے ۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ منی بجٹ میں بھی ہاوسنگ منصوبے کے لیے پانچ ارب روپے کے بجٹ مختص کیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پچاس لاکھ کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کے اہم منصوبوں میں سر فہرست ہے ۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ سال دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکمرانوں سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت کے ایجنڈے میں شامل تھا۔

جس پر سعودی عرب کے حکمران اس بات پر قائل ہو گئے ہیں اوراس ہاؤسنگ کے منصوبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہو گئے ہیں ۔