پی ایس ایل4:پی آئی اے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں آپریٹ کرے گا

پی ایس ایل4:پی آئی اے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں آپریٹ کرے گا
کیپشن: تصویر پی آئی اے ٹوئٹر

کراچی: پی ایس ایل 4 کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ دبئی میں آغاز ہوچکا ہے جبکہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بھی شاندار خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے میچوں کے دوران ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن شہروں میں پی ایس ایل کے میچز ہونگے وہاں قومی ایئر لائن شائقین کرکٹ کو سفری سہولت مہیا کریگا، پی آئی اے کی جانب سے سہولت متعارف کرانے کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پی ایس ایل کے میچز میں شرکت کرسکیں گے۔

پی ایس ایل کے میچز کے دوران بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے آپریٹ کیے جائیں گے۔ایئر بس 320 طیارے کے ذریعے 170 مسافر اور 777 سے 300 مسافروں کو پہنچایا جائے گا جبکہ پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے آپریٹ ہونگی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل فور کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی ۔یاد رہے کہ پی ایس ایل کے 8 میچز کا انعقاد لاہور اور کراچی میں ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ بھی شہر قائد میں ہوگا۔