مقبوضہ کشمیر میں خودکش حملہ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں خودکش حملہ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کر دیا
کیپشن: بغیر تحقیقات پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پر سخت مذمت کرتے ہوئے الزام کو مسترد کر دیا۔

دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے پرردعمل میں کہا کہ پلواما خود کش حملے پرگہری تشویش ہے اور دنیا کے کسی بھی حصے میں پُرتشدد کارروائی کی ہمیشہ مذمت کی ہے جب کہ بغیر تحقیقات پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع پلوامہ میں زور دار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔