پی ایس ایل 4 : آج سلطانز کا کنگز،زلمی کا گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا

پی ایس ایل 4 : آج سلطانز کا کنگز،زلمی کا گلیڈی ایٹرز سے ٹاکرا

لاہور:پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے روز آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانیوالے آج کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں چار بجے میدان میں اتریں گی جبکہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات نو بجے کھیلا جائیگا۔


ملتان سلطانز کی کپتانی شعیب ملک کریں گے جبکہ جیمز وینس اور آندرے رسل ٹیم کی شان بڑھائیں گے، شاہد آفریدی کی جاندار انٹری کا بھی شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ دراز قد محمد عرفان بھی اپنی ٹیم کی جانب سے اہم کردار ادا کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

کراچی ٹیم میں ٹی 20 کے نمبر ون بابر اعظم اِن ایکشن ہوں گے۔ روی بھوپارا اور کولن منرو انٹری کو یادگار بنائیں گے۔ محمد عامر اور عثمان شنواری کی تیزرفتاری حریف ٹیم پر بھاری پڑسکتی ہے۔

پی ایس ایل کا دوسرا ٹاکرا رات 9 بجے ہوگا، ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی اور سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آمنا سامنا ہو گا، دونوں ٹیموں نے فتح پر نظریں جما لیں۔