شعیب اختر کی کرکٹ میں واپسی کا آخر کار ڈراپ سین ہوگیا

شعیب اختر کی کرکٹ میں واپسی کا آخر کار ڈراپ سین ہوگیا
کیپشن: سکرین شاٹ

راولپنڈی:شعیب اختر کی کرکٹ میں واپسی کا آخر کار ڈراپ سین ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے ایک حیران کن اعلان اور اسکے بعد اپنے شائقین کے نام ایک ویڈیو پیغام میں مشہور زمانہ فاسٹ باﺅلر نے آج کل کے بچوں کے بارے میں زکر کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی اپنی رفتار کے ساتھ واپس جلوہ گر ہوتے نظر آئیں گے یہ پیغام سنتے ہی شائقین کرکٹ میں بے یقینی اور خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اور اکثر مداحوں نے اس کو شعیب اختر کی کرکٹ میں واپسی کی امید سمجھا ،اور ناصرف پاکستانی،بلکہ پڑوسی ملک کے نیوز چینلز نے بھی اس خبر کو نشر کیا اور مدا حوں کے دلوں کی دھڑکنیں اور بھی تیز کردیں آخر 14 فروری کو اس راز سے پردہ فاش ہو ہی گیا ۔

دراصل کہانی یہ نکلی کہ شعیب اختر لیگ کھیل ضرور رہے ہیں ،لیکن پاکستان سپر لیگ نہیں بلکہ وہ مشہور ڈیٹرجنٹ برانڈ "سرف ایکسل " کی مارکیٹنگ کمپین "پاکستان سٹین لیگ " کا حصہ بننے چلے ہیں ۔

اس لیگ کے تحت اگلے کئی ہفتوں میں شعیب اختر بچوں کے ساتھ داغ لگانے اور مٹانے کے انو کھے اور مزیدار مقابلے میں نظر آئیں گے ۔اس لیگ کا حصہ لوگ گھر بیٹھے بھی بن سکتے ہیں اور ہردلعزیز سٹار شعیب اختر سے ملنے کا موقع بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔

اس کمپین کے بارے میں بات کرتے ہوئے سرف ایکسل کی سینئر برانڈ مینجر بتول رضوی کا کہنا تھا کہ سرف ایکسل ایک ایسا برانڈ ہے جو خاص طور پر بچوں کیلئے مختلف کھیل کھیلنے کو ایک بھرپور بچپن کا اہم حصہ سمجھتا ہے ،اور والدین کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ بے فکر ہو کر اپنے بچوں کو کھیلنے باہر جانے دیں ۔یہ کرکٹ سیزن اس پیغام کی بات کرنے کیلئے بہترین موقع ہے اور شعیب اختر اپنی تیزی ،طلسماتی شخصیت ،اور شائقین کی بے انتہا پسندیدگی کی بنا پر اس کمپین میں شامل ہوئے۔

اس لیگ کا افتتاح اسی دن کیا گیا جس دن پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ کی بھی افتتاحی تقریب تھی ،اور اس طرح سرف ایکسل نے ایک بالکل انوکھے اور دلچسپ انداز میں کرکٹ سیزن میں ایک اونچا چھکا لگایا ،،بلکہ گیند گراؤنڈ سے باہر ہی پھینک دی ۔شائقین کرکٹ کوانتظار رہے گا کہ اب یہ دونوں یعنی سرف ایکسل اور شعیب اختر آگے کیا مزید ار ویڈیوز منظر عام پر لے کر آئیں گے۔دنیا کے تیز ترین فاسٹ بالر اور پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ شعیب اختر نے گزشتہ دنوں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دھماکے دار اعلان کرکے سوشل میڈیا کی دنیا میں تہلکہ مچادیا تھا۔