بھارت نے پاکستان کا پسندیدہ ریاست کا درجہ ختم کردیا

بھارت نے پاکستان کا پسندیدہ ریاست کا درجہ ختم کردیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

نئی دہلی :  بھارت نے پلوامہ خود کش حملے کے ردعمل میں پاکستان کا پسندیدہ ریاست کا درجہ ختم کرکے  اپنے مذموم عزائم کا پردہ خود ہی فاش کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی کی سربراہی میں ملکی سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ سمیت اہم اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کابینہ اجلاس میں پاکستان کا ’موسٹ فیورڈ نیشن کا اسٹیٹس  ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ اسٹیٹس عالمی ادارہ برائے تجارت کے اصول و ضوابط کے تحت ایک ملک دوسرے ملک کو دیتا ہے بھارت نے پاکستان کو یہ اسٹیٹس 1996 میں دیا تھا۔

تاہم حالیہ الیکشن میں بری شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی نے ہمیشہ کی طرح پرانے حربے استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر الزام تراشی شروع کر دی ہے اور اپنی سیکیورٹی و انتظامی نااہلی کا ملبہ  پاکستان پر ڈال دیا ہے۔

یادرہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 40 سے زیاد  بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔