مودی آپے سے باہر ،پاکستان کو بڑی دھمکی دیدی

مودی آپے سے باہر ،پاکستان کو بڑی دھمکی دیدی
کیپشن: Image Source : Twitter

نئی دلی: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش دھماکے کا الزام پاکستان پر دھرتے ہوئے موسٹ فیورٹ نیشن کا اسٹیٹس ختم کرنے کا اعلان کردیا اور اپنے مذموم عزائم کا پردہ خود ہی چاک کردیاہے۔

 

 

 

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کو بھارتی سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کے بعد وزیراعظم نریندرا مودی کی سربراہی میں سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ سمیت اہم اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم نریندرمودی نے ہمیشہ کی طرح اپنی انتظامی اور سیکیورٹی کوتاہیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا اور بغیر کسی ثبوت کے خود کش حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دے دیا۔

 

 

مودی نے الزام لگایا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے پڑوسی ملک نے بڑی غلطی کی ہے جس کی انہیں کڑی سزا بھگتنی ہوگی۔عجلت میں دیئے گئے بھارتی وزیراعظم کے اس بیان کی بڑی وجہ حالیہ انتخابات بھی ہیں جس میں بی جے پی کو شکست دکھائی دے رہی ہے اور وہ ہندو ووٹرز کے جذبات کو اپنے مقصد کے حصول میں استعمال کرتے ہوئے اپنی جیت یقینی بنانے کے پرانے حربے آزما رہی ہے.

 

 

کابینہ اجلاس میں پاکستان کا موسٹ فیورٹ نیشن (پسندیدہ ریاست)کا اسٹیٹس بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ اسٹیٹس عالمی ادارہ برائے تجارت کے اصول و ضوابط کے تحت ایک ملک دوسرے ملک کو دیتا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو یہ اسٹیٹس 1996 میں دیا تھا۔کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر ارون جیٹ لے نے میڈیا سے گفتگو میں مضحکہ دعوی کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو عالمی دنیا سے تنہا کرنے کے لیے بھارت ہر ممکن ڈپلومیٹک اقدامات اٹھائے گا۔