شائقین پی ایس ایل میچز میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں:وسیم اکرم

شائقین پی ایس ایل میچز میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں:وسیم اکرم
کیپشن: image by Cricinfo

دبئی :اسلام آباد یونائیڈ کے باولنگ کوچ وسیم اکرم نے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پی ایس ایل فور میں شرکت کر کے اس کو کامیاب بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے باولنگ کوچ وسیم اکرم نے کرکٹ شائقین سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے ایونٹ کو کامیاب بنائیں ۔

انھوں نے کہا کہ یہ لیگ ہم سب کی ہے ہم سب کو اسے کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میچز چاہے دبئی میں ہوں یا شارجہ میں ہمیں تمام میچوں میں شرکت کو لازمی بنانا چاہئے