آئی ایم ایف گیس کی قیمت میں اضافہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے،  غلام سرور خان

 آئی ایم ایف گیس کی قیمت میں اضافہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے،  غلام سرور خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد:چودھری غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس بلوں کے نئے سلیب پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، گیس کے بھاری بلوں پر عوام کا احتجاج رنگ لے آیا  حکومت گیس کے نئے سلیب واپس لینے پر آمادہ ہو گئی۔  سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران پٹرولیم سیکٹر میں دس معاہدوں کا امکان، تیل اور گیس کے شعبہ میں دس ارب ڈالر سے زائد سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

 

وفاقی وزیر پٹرولیم کہا ہے کہ گیس بلوں میں حالیہ اضافہ کی انکوائری کر رہے ہیں، گیس ٹیرف کے سلیب پر نظر ثانی کریں گے۔ آئی ایم ایف گیس کی قیمت میں جنوری سے اضافہ کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہا ہے۔

 

سعودی عرب ایل این جی سیکٹر اور گیس سٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لئے تکنیکی اور مالی تعاون بھی کرے گا۔