پی ایس ایل فور: پشاور زلمی کا کوئٹہ کو فتح کیلئے 156 رنز کا ہدف

پی ایس ایل فور: پشاور زلمی کا کوئٹہ کو فتح کیلئے 156 رنز کا ہدف
کیپشن: image by cricinfo

دبئی : پی ایس ایل فور کے تیسرے مچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈئیٹر کو فتح کے لیے 156 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے باز کامران اکمل نے 36 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے ۔ مصباح الحق نے 32 گیندوں پر 49رنز بنائے جس میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے .

ڈاوسن نے 14 گیندوں پر 21 رنز کی اننگ کھیلی ۔محمد نواز نے دو ، محمد عرفان اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔