سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے ہاں 5 ویں بیٹی کی ولادت

سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے ہاں 5 ویں بیٹی کی ولادت
کیپشن: 4 بہترین بیٹیوں کے بعد اللہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، شاہد آفریدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے ہاں 5 ویں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ شاہد آفریدی نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ نوزائیدہ بیٹی کو گود میں اٹھائے اپنی تصویر مداحوں سے شیئر کی۔

شاہد آفریدی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’اللہ تعالی کی لاتعداد رحمتوں کا سلسلہ جاری ہے اور 4 بہترین بیٹیوں کے بعد اللہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے۔ شکر الحمد اللہ، میں یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں سے شیئر کررہا ہوں‘۔

شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔سابق کپتان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ اختیار کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے مداحوں کی تعداد پہلے کی طرح برقرار ہے۔

خیال رہے کہ سابق کپتان اپنی بیٹیوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور ان کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ ہیں  جبکہ دیگر بیٹیوں کے نام انشا، عجوا اور اسمارا ہیں۔