نیب حکام کے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے

نیب حکام کے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے
کیپشن: نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔نیب حکام نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے اور وہاں سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ نیب کے مطابق ان دفاتر سے شریف فیملی کی بے نامی کمپنیاں چلائی جاتی تھیں اور ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نیب کے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور 91 ایف پر واقع دفاتر پر چھاپے مارے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے علاج کی غرض سے اس وقت لندن میں موجود ہیں جب کہ شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔