صوبائی وزیر تعلیم مراد راس بھی وبائی مرض میں مبتلا، ٹیسٹ پازیٹو آ گیا

Provincial Education Minister Murad Rass also tested positive for the disease
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کے اندر وبائی مرض کی تشخیص ہوئی ہے، اس نشاندہی کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اس بات کی تصدیق خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کے ذریعے کی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ کرانے

کے بعد مجھ میں وبائی مرض کی تشخیص ہوئی ہے.

مراد راس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اپنے اردگرد رہنے والوں اور ملاقاتیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ بھی اپنا لازمی طور پر ٹیسٹ کروائیں۔ انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے۔

خیال رہے کہ این سی او سی کی جانب سے جاری کئے گئے حالیہ اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں مزید 1048 شہری اس موذی مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اموات میں حالیہ اضافے سے پاکستان میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد تعداد 12333 ہو گئی ہے۔