پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

لاہور: آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کتنا اضافہ ہوگا ، وزیراعظم عمران خان آج حتمی فیصلہ کریں گے ۔

آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے اگلے پندرہ روز کے لیے پیڑول کی قیمتوں میں فی لیٹر 16 روہے تک کا اضافہ متوقع ہے ۔ تجویز پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے ۔

سمری میں ڈیزل 14 روپے پچھتر پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے ۔ 16 فروری سے پیڑولیم مصنوعات چار سے ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ 

اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی گئی ہے ، ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 75 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ 

پیٹرول کی حالیہ قیمت 112 روپے فی لیٹر ہے جو اضافے کے بعد 128 روپے ہوجائیگی ۔ ڈیز 116 روپے سات پیسے مہنگا ہوکر 130 روپے 82 پیسے فی لیٹڑ میں لے گا۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات میں 16 روپے 37 پیسے کااضافہ ہوچکا ہے ۔