محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

 محمد رضوان ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز ملتان سلطانز کا کپتان مقرر کردیاگیا ہے ۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کیاگیاہے۔ سلطانز کی کپتانی ملنے پر محمد رضوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان کی قیادت کرنے کو تیارہوں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کا گزشتہ سیزن بہترین رہا ، بطور کپتان کوشش ہوگی ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر بناؤں ۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں محمد رضوان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ 

قومی ٹیم کے نائب کپتان نے تین میچوں میں ایک سینچری اور ایک نصف سینچری کی مدد سے 197 رنز بنائے ، ان کا اسٹرائیک ریٹ 147 جب کہ اوسط پچانوے اعشاریہ بتیس فیصد رہی ہے ۔