خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے
سورس: File photo

سوات، مینگورہ اور  اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 138 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ 

پشاور میں حالیہ زلزلے سے کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔