لاہور میں دوغیرملکی سرمایہ کاروں کو لوٹ لیا گیا

لاہور میں دوغیرملکی سرمایہ کاروں کو لوٹ لیا گیا
سورس:   File photo

لاہور ،دوغیرملکی شہریوں کو سرمایہ کاری کے بہانے بلا کر لوٹ لیا گیا ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات سوئٹزر لینڈ کے اسٹیفن اور جرمنی کی ماریا سپاری کے ساتھ ہوئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 ایف آئی آر کے مطابق ملزم رانا عرفان نے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دیکر لاہور بلایا، ملزم نے 3 ساتھیوں کے ہمراہ دونوں غیر ملکیوں کو اغواءکے بعد لوٹ لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں غیر ملکیوں سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائی اور اسلحے کے زور پر 6300 یورو بھی لوٹ لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کے ساتھ ہونے والی واردات کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔