سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم

سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم
کیپشن: سینیٹ انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر نو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔ جنرل نشست پر پانچ اور خواتین کی مخصوص نشست پر چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اسلام آباد سے جنرل نشست پر سردار یعقوب ناصر، خواتین کی نشست سے راحیلہ مگسی ریٹائر ہورہی ہیں،۔مسلم لیگ ن کی جانب سے خواتین کی نشست پر فرح ناز اکبر اور فرزانہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر فوزیہ ارشد اور منیرہ جاوید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

مسلم لیگ ن کی جانب سے جنرل نشست پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جنرل نشست پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل نشست پر حفیظ شیخ، سید علی بخاری اور فرید الرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔