کلے رہ رہ اک گئے آں ، شمیتا سیٹھی

کلے رہ رہ اک گئے آں ، شمیتا سیٹھی
سورس: File photo

ممبئی،بھارتی اداکارہ شمیتا سیٹھی کا کہنا ہے کہ سنگل رہ کر ان کا دل بھر گیا ہے ۔ 

بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں شمیتا سیٹھی نے کہا کہ وہ اکیلے رہ رہ کر تنگ آگئی ہیں اوراب تو ان کے گھر والے بھی چاہتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں لیکن میں جلد بازی سے کوئی فیصلہ نہیں کروں گی ۔ 

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے بھی اب مجھے طویل عرصے سے سنگل دیکھ کر تنگ آچکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں جلد کسی کے ساتھ  ہنسی خوشی نئی زندگی شروع کروں۔ شمیتا شیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر سچ بتاؤں تو میں بھی سنگل رہ کر اب بور ہوچکی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھی کے انتخاب کے لیے کافی کچھ دیکھنا پڑتا ہے کیونکہ آپ نے اس کے ساتھ زندگی گزارنی ہوتی ہے، میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو جلد بازی میں غلط لائف پارٹنر کا انتخاب کرلیتے ہیں۔

 یاد  رہےکہ شمیتا شیٹھی نے 2000ء میں شاہ رخ خان کی فلم محبتیں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور آخری بار وہ ویب سیریز میں نظر آئی تھیں۔