وزیراعظم نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی

وزیراعظم نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی
کیپشن: وزیراعظم نے اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں مجوزہ اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔

اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں14.07روہے، ہائی سسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے، کیروسین (مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ عوامی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز منظور نہیں کی۔

انہوں نے کہا حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر حد تک جائے گی اور عوام کی بہتری کے لئے جو بھی اقدامات کرنے ہوں گے وہ حکومت کرے گی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔