کاوی موسوی اور شہزاد اکبر کی ملاقات میں نے کرائی تھی: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا انکشاف

کاوی موسوی اور شہزاد اکبر کی ملاقات میں نے کرائی تھی: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کا انکشاف
کیپشن: کاوی موسوی اور شہزاد اکبر کی ملاقات میں نے کرائی تھی: برطانوی صحافی ڈیوڈ روزکا انکشاف
سورس: فائل فوٹو

لندن : برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والے برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے براڈ شیٹ کے سی ای او کاوی موسووی کی درخواست پر ان کی شہزاد اکبر سے ملاقات کرائی ۔انہوں نے کہا کہ میں کیو موسوی کو دو ہزار تین سے جانتا ہوں۔ 

ڈیوڈ روز کا کہنا تھا کہ کاوی موسوی میرے گھر کے قریب رہتا ہے اس نے مجھے اپنے گھر بلایا اور نیب اور براڈ شیٹ کے درمیان قانونی چارہ جوئی کے بارے میں بتایا۔ موسوی نے مجھ سے درخواست کی کہ میں ان کی شہزاد اکبر سے ملاقات کراؤں۔

ڈیوڈ روز کا کہنا تھا کہ میں شہزاد اکبر کو بھی کافی عرصے سے جانتا ہوں۔  میں نے دونوں کے درمیان ملاقات کرانے کی حامی بھر لی۔ میں نے صرف ایک دوست کے ناطے اکتوبر میں شہزاد اکبر اور کیو موسوی کی ملاقات کرائی ۔حالانکہ کاوی موسوی نے مجھے پیشکش کی کہ وہ مجھے کمیشن بھی دے گا۔ 

برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ کاوی موسوی کو میں نے انکار کیا اور کہا کہ میں دوست کی حیثیت سے آپ لوگوں کی ملاقات کرادوں گا۔ 

اب پاکستانی صحافیوں نے مجھ سے رابطے کیے ہیں اور مجھ سے ثبوت مانگے۔ میں ان کو کہتا ہوں کہ ہاں میں نے شہزاد اکبر اور کاوی موسوی کی ملاقات کرائی تھی لیکن میں نے کسی قسم کے پیسے نہیں لیے۔ 

شہزاد اکبر اور کاوی موسوی کے درمیان ملاقات میں کچھ طے نہیں ہوا۔ میرا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اب مجھ سے انٹرویو کے لیے کوئی رابطہ نہ کرے۔