دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں 70 فیصد کمی

دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں 70 فیصد کمی
کیپشن: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں 70 فیصد کمی
سورس: فائل فوٹو

دبئی :دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے سبب 2020ء میں مسافروں کی آمد و رفت میں غیر معمولی طور پر 70 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی۔

دبئی ایئرپورٹ کی آپریٹر کمپنی کے مطابق گذشتہ برس کرونا کی وبا کے سبب سفر کے سیکٹر میں تعطل کے باعث دبئی کے ہوائی اڈے پر مسافروں کی تعداد کم ہو کر 2.59 کروڑ رہی۔

کمپنی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 2020ء میں دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی تعداد 183993 رہی۔ یہ 2019ء کے مقابلے میں 51.4% کم ہے۔ اسی طرح ہوائی اڈے نے گذشتہ برس 19 لاکھ ٹن کارگو سنبھالا۔ یہ سالانہ بنیاد پر 23.2 % کی کمی ہے۔

بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی کونسل کے مطابق 2019ء میں دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈا دنیا کا چوتھا مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔

تاہم گذشتہ برس 2.59 کروڑ مسافروں کے ساتھ دبئی مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے پہلے 20 ہوائی اڈوں میں بھی شامل نہ ہو سکا۔

سال 2020ء میں لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ اور پیرس کے شارل ڈیگل ایئرپورٹ پر مسافروں کی مجموعی تعداد بالترتیب 2.21 کروڑ اور 2.23 کروڑ رہی۔