جس دن امپائر کی انگلی ہٹ گئی سب پر حقیقت عیاں ہو جائے گی، اکبر ایس بابر

جس دن امپائر کی انگلی ہٹ گئی سب پر حقیقت عیاں ہو جائے گی، اکبر ایس بابر
کیپشن: جس دن امپائر کی انگلی ہٹ گئی سب پر حقیقت عیاں ہو جائے گی، اکبر ایس بابر
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا اسکروٹنی کمیٹی کے فیصلے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے اور جس دن امپائر کی انگلی ہٹ گئی سب پر حقیقت عیاں ہو جائے گی کیونکہ عمران خان 6 سال سے بھاگ رہے ہیں اور انصاف کے حصول کےلئے ہر سطح پر جاوَں گا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سیکرٹری فنانس نے فرنٹ اکاؤنٹس تسلیم کئے اور قبول کیا کہ مڈل ایسٹ سے ملازمین کو پیسہ آیااور یہ بہت بڑا جرم ہے اس پر منی لانڈنگ کا کیس بنتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنر اکبر ایس بابر نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک بااعتماد اور خاص نے چند ہفتے قبل ان سے رابطہ کیا اور پیغام دیا کہ میں فارن فنڈنگ کیس سے دستبردار ہو جاوں 

صوابی میں تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماؤں اور کارکنان کا پہلا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اکبر ایس بابر سمیت کئی کارکنوں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں اور کارکنان سے رابطہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کی قیادت نظریاتی و بانی رہنما اور کارکنان سنبھالیں۔ اجلاس سے پی ٹی آئی کے بانی رہنما اور فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنر اکبر ایس بابر نے بھی خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا وزیراعظم کے ایک معتمد بندے نے چند ہفتے قبل رابطہ کیا اور پیغام دیا گیا کہ میں فارن فنڈنگ کیس سے دستبردار ہو جاؤں اور بدلے میں پسند کا کوئی بھی حکومتی یا پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی۔ میں نے یہ پیشکش مسترد کر دی اور کہا کسی ذاتی مفاد، حکومتی یا پارٹی عہدے کیلئے میدان میں نہیں نکلا۔