اداکارہ دیا مرزا نے شادی کرلی

اداکارہ دیا مرزا نے شادی کرلی
سورس: File photo

ممبئی،بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے دوسری شادی کرلی ۔ 

بھارتی اداکارہ دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں ہوئی جس میں ان کی قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے شرکت کی۔
دیا مرزا نے شادی کے موقع پر روایتی سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر  ویبھوو ریکھی سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہنی۔ 
دونوں کی جوڑی نے تقریب سے باہر میڈیا کے سامنے آئے اور تصاویر کھنچوائیں جبکہ اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی۔

خیال رہے کہ 39 سالہ اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد 2019 میں دیا مرزا نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔