حجاب تنازع، بھارت میں بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا، او آئی سی نے تشویش کا اظہار کر دیا

حجاب تنازع، بھارت میں بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا، او آئی سی نے تشویش کا اظہار کر دیا
سورس: فائل فوٹو

ریاض: او آئی سی نے بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے قتل عام کی دعوت دینے، سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کو پریشان کرنے اور مسلم طالبات کو حجاب سے منع کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق او آئی سی نے مسلمانوں کی عبادتگاہوں پر حملے اور مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف قانون سازی کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے حادثات، حادثات کا سبب بننے والوں کا سزا سے بچنا ملک میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی علامات ہیں۔

bcb9d32183c70adb33885d24273dbed1

اوآئی سی نے انڈین حکومت سے مسلمانوں کی امن وسلامتی اور مسلم کمیونٹی کے زندگی گزارنے کے طور طریقوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

او آئی نے عالمی برادری اور خصوصاً اقوام متحدہ کے تحت انسانی حقوق کونسل کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکام مسلم کمیونٹی کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں، ان کےطرز زندگی کی حفاظت کریں، اور تشدد اور نفرت پر مبنی جرائم پر اکسانے والوں اور مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مصنف کے بارے میں