حکومت کا پٹرول 282 ، ڈیزل 296 روپے کرنے کا فیصلہ ، اعلان کل متوقع 

حکومت کا پٹرول 282 ، ڈیزل 296 روپے کرنے کا فیصلہ ، اعلان کل متوقع 
سورس: File

اسلام آباد : حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں 32 روپے فی لٹر اضافے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔یہ اضافہ کل جمعرات 16 فروری سے متوقع ہے۔

ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں بھی 10روپے فی لٹراضافہ کیا جارہا ہے۔ اس طرح یہ مجموعی اضافہ 50 روپے فی لٹر ہوجائیگا۔ اس کی بنیادی وجہ ڈالر کی شرح مبادلہ میں بڑھتی ہوئی بے قابو قدر بتائی جارہی ہے جو تقریباً 272 روپے کا ہوگیا ہے۔

سینئر صحافی خالد مصطفیٰ نے اپنی رپورٹ میں کہنا ہے  متعلقہ حکام اور صنعتی ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 12.8فیصد اضافہ کے ساتھ 281-87 روپے اور ڈیزل کی 12.8 فیصد اضافے کے ساتھ 262.8 روپے سے بڑھ کر 295.64 روپے فی لٹر ہوجائے گی۔

مٹی کا تیل 217.88 روپے فی لیٹر ہوگا، لائٹ ڈیزل کی قیمت 196.90روپے فی لیٹر ہوگی۔ یہ قیمتیں حکومت ٹیکسوں کے حجم پر اخذ کی گئی ہیں۔ ڈیزل پر لیوی جو 40 روپے فی لیٹر ہے وہ 10روپے اضافے کے ساتھ 50 روپے فی لیٹر ہوجائے گی ۔

ان اضافوں سے 850 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف ہے لیکن اس مد میں شارٹ فال کا تخمینہ 250 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ حکومت نے یکم تا 15فروری پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 35 روپے فی لیٹر غیر معمولی اضافہ کر چکی ہے۔